شفاف احتساب کے بغیر کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا،ثروت اعجاز قادری

215

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کو روکنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پارلیمانی جماعتوں کو کام کرنا ہوگا،شفاف احتساب کے بغیر کرپشن ختم نہیں ہوسکتی حکومت کو شفاف نظام لانا ہوگا،حکومت لوٹی گئی قومی دولت وصول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،کرپشن کو روکنا ہے تو کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنی ہوگی، حکمران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔