پیرس:فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی ترکی کو دی جانے والی دھمکیاں کام نہ آنے پر مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرانسیسی صدر نے ترک زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ترکی کے ساتھ ذمہ دارانہ بات چیت اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
Ajaccio'da, Türkiye'ye net bir mesaj gönderdik: iyi niyetli, naiflik olmaksızın sorumlu bir diyaloğu yeniden açalım. Bu çağrı bundan böyle Avrupa Parlamentosu’nun da çağrısı. Görünüşe göre de işitilmiş. İlerleyelim.
— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) September 19, 2020
انہوں نے کہا کہ اچھے ماحول اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں،یورپین پارلیمنٹ بھی ترکی کے ساتھ ٹھوس اور جامع مذاکرات کرے۔
À Ajaccio, nous avons adressé un message clair à la Turquie : réouvrons un dialogue responsable, de bonne foi, sans naïveté. Cet appel est désormais aussi celui du Parlement européen. Il semble avoir été entendu. Avançons.
— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) September 18, 2020
فرانسیسی صدر نے ترکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئیں آگے بڑھیں اور بات چیت کے دروازے ایک دوسرے کے لئے کھولیں۔
خیال رہے کہ ترکی نے فرانسیسی صدر پر الزام عائد کیا تھا کہ مشرقی بحیرہ روم کے تنازعے میں جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نپولین بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ نپولین مر چکا ہے اور ان کی یہ پالیسی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔