گندگی کے سبب وبائی امراض میں اضافہ

141

کراچی(صباح نیوز)شہر قائد کراچی میں گندگی کے سبب وبائی امراض پھیلنا شروع ہو گئے ہیں، موجودہ صورتحال اپنے ساتھ اسہال، ملیریا ، ڈینگی سمیت مختلف وائرل انفیکشن ساتھ لارہی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کراچی میں گندگی کے ڈھیر، مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے شروع ہوگئے ہیں، صفائی ستھرائی برقرار رکھنے سے باآسانی ان امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔کراچی میں بارشوں کے بعد نکاسی آب کی عدم سہولت، سیوریج اور پانی کے ابلتے گٹر اور بے تحاشا گندگی پر مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے شروع ہوگئے ہیں۔