فرقہ واریت کے خلاف منظم جدوجہدکی جائے،شاہ عبدالحق

202

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اہلسنّت کراچی شاہ عبد الحق قادری نے تنظیمات اہلسنّت کی عظمت صحابہؓ و محبت اہل بیت ریلی کی بھر پور کامیابی پر علماء مشائخ ،قائدین اور عوام کے دینی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہل کراچی نے ریلی میں بھر پور شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ یہ شہر غلامان ِمصطفی ،اصحاب کرام واہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے چاہنے والوں کا شہر ہے،انہوںنے کہا کہ فرقہ واریت کے خلاف منظم جدوجہدکی جائے۔