کراچی کو محفوظ شہر بنانا مشترکہ مشن ہے‘وزیراعلیٰ سندھ

321

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاق اور سندھ کے درمیان خطوط لکھنے کا مقابلہ جاری ہے۔وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے ایک اور خط لکھ دیا ہے۔وفاقی وزیر اسدعمر کے خط پر مرادعلی شاہ نے جواب ارسال کردیا ہے۔کراچی کو دنیا کا بہترین قابل رہائش اور محفوظ شہر بنانا مشترکہ مشن ہے۔کے فور منصوبہ کراچی کو فراہمی آب کے لیے اہم ترین ہے۔ستمبر 2018ء میں کے فور منصوبے کی لاگت اور انتظامی معاملے پر سنگین شکایات سامنے آئیں۔دوسال سے مختلف وجوہات کی بنا پر کے فور منصوبہ التوا کا شکار ہے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے پر ایک انکوائری کمیشن قائم کیا۔انکوائری کمیشن نے کے فور منصوبے سے متعلق سندھ حکومت سے تفصیلات حاصل کیں۔ خط میں لکھا ہے کہ انکوائری کمیشن نے ذمے داران کیخلاف کارروائی کی تجویز دی ہے۔ مراد علی شاہ نے خط میں لکھا کہ سندھ حکومت کی ٹیم کے فور منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے وفاقی حکومت سے تعاون کریگی۔کے فورمنصوبے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون پلاننگ کمیشن جلد متعلقہ فورم پر پیش کریگی۔ اگر پلاننگ کمیشن سمجھتا ہے کہ منصوبے پر کام درست نہیں ہوا تو دوبارہ جلد شروع کردے۔ فراہمی آب کے میگا منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔سندھ حکومت قلت آب دور کرنے کے اس منصوبے کی فوری تکمیل کی خواہاں ہے۔