دردانہ صدیقی 2 روزہ تنظیمی دورے پر لاہور پہنچ گئیں

161

کراچی(نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی 2 روزہ تنظیمی دورے پر لاہور پہنچ گئیں۔ وہ حلقہ خواتین کی
مرکزی مجلس عاملہ اور شعبہ امورخارجہ کے تحت ہونے والی حجاب کانفرنس کی صدارت اور کلیدی خطاب کریں گی۔ دورے میں ڈپٹی سیکرٹری رعنا فضل اور معتمدہ تسنیم معظم بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔