بدین : زیر آب آنیوالے علاقوں میں الخدمت کے تحت کھانا تقسیم

111

بدین(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی اورالخدمت فائونڈیشن کی جانب سے بارش سے متاثرہ خاندانوں میں کھانے کی تقسیم شروع کردی گئی ۔پنگریوکی یوسی سمن حکومت پر بارش کے دوران شگاف پڑنے سے ہزاروں خاندان اجڑگئے اور ہزاروں افراد بے گھر
ہوگئے ۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کے سرپرست اعلیٰ مولانا غلام رسول احمدانی، الخدمت فائونڈیشن بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ و دیگر نے متاثرہ علاقوں میں پکے پکائے کھانے کی ترسیل شروع کردی ہے پکے پکانے کھانے تقسیم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی نے گزشتہ سیلاب زدگان کی بھر مدد کی تھی اب بھی الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی متاثرین کی مدد کررہی ہے بارشوں نے بدین ضلع کوتباہ کردیاجن میںاکثر علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے لیکن سندھ حکومت نے اب تک متاثرین کے لیے کسی پیکیج کا اعلان نہیں کیاجو انتہائی افسوسناک ہے۔صوبائی وزیر اور مشیر صرف اعلانات کرکے چلے جاتے ہیں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔