وزیراعلیٰ نے آئی آئی چندریگرروڈ پرفائرنگ کی رپورٹ طلب کرلی

336

کراچی (نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر مددگار 15 کے اہلکاروں کی فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ اس طرح کی غیرذمے دارانہ حرکات کسی صورت قبول
نہیں،واضح رہے کہ کراچی ٹیکنو سٹی مال کے قریب اہلکاروں کی بلاضرورت فائرنگ سے ایک راہ گیرجاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاتھااورپولیس نے 3اہلکاروں کو گرفتار بھی کیاتھا۔