ایس بی سی اے کی تمام خطرناک عمارتوں کو مسمار کرنے کی ہدایت

176

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آشکار داورکی خصوصی ہدایات پر خطرناک مخدوش عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کاسلسلہ تیز کردیاگیا،ڈائریکٹرجنرل نے اچانک دورے کرکے خود انہدمی عمل کامعائنہ کیا، ڈیمالیشن اسکواڈ نے 6خطرناک عمارتوں کے انہدام سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیاا،رین ایمرجنسی سینٹرمتحرک شہری مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کریں۔ تفصیلات کے ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے آشکار داور نے ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے خطرناک قرار دی گئی تمام عمارتوں کو مسمار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈیمالیشن اسکواڈ 6خطرناک عمارتوں، پلاٹ نمبر A-51/6 سول لائنزپر واقع گرائونڈپلس گیارہ منزلہ عمارت، گارڈن ویسٹ میں گرائونڈپلس سات منزلہ عمارت ،پلاٹ نمبر A-2/15،دہلی کالونی سول لائنز، پلاٹ نمبر 1106،لیاری ،پلاٹ نمبر 199/01لیاری اورپلاٹ نمبر 634،لیاقت کالونی لیاری پر واقع مخدوش عمارتوں کومنہدم کردیاگیا ۔جبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے شہربھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔