سعودی عرب کا مکہ میں بھی مساجد کھولنے کا فیصلہ

475

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ کی مساجد کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں تین ماہ سے بند 1500 سے زائد چھوٹی بڑی مساجد کو اتوار سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مساجد کو سماجی فاصلہ سمیت کورونا سے بچاوَ کی حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سعودی حکومت نے  مساجد بند کر رکھی تھی ، حکومت نے چند روز قبل دیگر شہروں ایس او پیز کے تحت مساجد کھول دیں تھیں تاہم مکہ میں پابندی برقرار رکھی تھی۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے21 جون سے ملک بھر میں سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہےمگر مکہ مکرمہ میں سیاحتی شعبے پرپابندی ہوگی۔