ڈاکٹر عاصم ، قادر پٹیل اور وسیم اختر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضیا الدین اسپتال میں دہشت گردوں کو پناہ دینے اور علاج معالجے سے متعلق مقدمے میں ڈاکٹر عاصم ،قادر پٹیل اور وسیم اختر کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور اور سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ملزمان اور گواہوں کو پیش ہونے کی ہدایت ۔مقدمے میں وسیم اختر،انیس قائم خانی،رئوف صدیقی،قادر پٹیل،ڈاکٹر عاصم،عثمان معظم اوررہنما ایم کیو ایم (مرحوم )سلیم شہزاد بھی نامزد ہیں۔علاوہ ازیںاحتساب عدالت نے اسمال انڈسٹریز زون میں غیر قانونی الاٹمنٹ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی کے شریک 2 ملزمان ز اہد شاہ اور فضل خان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اورمقدمہ کے مرکزی ملزم سابق صوبائی وزیر صنعت عادل صدیقی ، محمد احد اور عرفان عالم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ ہفتے کونیب حکام نے اسمال انڈسٹریز زون کے غیر قانونی پلاٹس خریدنے کے ریفرنس میں عادل صدیقی کے شریک ملزما ن ز اہد شاہ اور فضل خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر نے آگاہ کیا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے،ملزمان نے ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی کی ملی بھگت سے پلاٹس خریدے، نیب نے 2 روزقبل عادل صدیقی کے گھر پر بھی چھاپا مارا تھا،عادل صدیقی ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔