‘چینی چوری کمیشن سے بھاگنے سے لگتا ہے عمران خان کی چوری پکڑی گئی’

417

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 10 ارب کا الزام لگا کربھاگنےسےظاہرہوتا ہےعمران صاحب کا جھوٹ اورچوری پکڑی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 سال سے33حاضریوں میں مفرور ہونابتاتا ہےکہ عمران صاحب شہبازشریف سےبھاگ رہےہیں، چینی چوری کمیشن سے بھاگنےسے ظاہرہوتا ہےعمران صاحب کی چوری پکڑی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 5سال سےفارن فنڈنگ کیس سےبھاگنا بتاتا ہےکہ عمران صاحب کی چوری پکڑی گئی، 5 سال سے23 خفیہ اکاؤنٹس سےبھاگنےسےظاہرہوتا ہےعمران صاحب کی چوری پکڑی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنےخلاف’اوپن اینڈشٹ کیسز‘کاجواب نہ دینا بتاتا ہےکہ عمران صاحب کی چوری پکڑی گئی، 120 ارب کےبی آرٹی کھڈوں سےظاہر ہوتا ہےکہ عمران صاحب کی چوری پکڑی گئی، ہیلی کاپٹر کیس میں مفروری ظاہر کرتی ہےعمران صاحب کا جھوٹ اور چوری پکڑی گئی جب کہ  مالم جبہ کیس سےفرارسےظاہر ہوتا ہےعمران صاحب کا جھوٹ اور چوری پکڑی گئی، 2جون کےنوٹس،28 مئی کوشہبازشریف کےوارنٹ سےظاہرہوتا ہےنیب نیازی گٹھ جوڑی کی چوری پکڑی گئی۔