گندم کی ترسیل میں کروڑوں روپے کی خوردبرد، ٹھیکیدار گرفتار

261

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیب کی جانب سے سندھ بھر میں گندم کی خورد برد کی تحقیقات جاری ہیں، گھوٹکی سے کراچی گندم کی ترسیل میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی خورد برد کا انکشاف، ٹھیکیدار گرفتار، ساتھی کی تلاش جاری، گرفتار ملزم عدالت میں پیش، نیب نے 14روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے سندھ میں گندم کی خورد برد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے اور تحقیقات کے دوران ملزم نے گھوٹکی سے کراچی گندم کی ترسیل میں کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں ٹن گندم کی خورد برد کا انکشاف کیا ہے ۔ نیب حکام کے مطابق ملزم کو پہلے بھی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ،نیب حکام کے مطابق ملزم گندم کی ذخیرہ اندوزی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے گرفتار ملزم کو نیب عدالت میں جج کے عدم تقرر کے باعث سکھر کی سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا جہاں پر نیب کی استدعا پر عدالت نے ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔