دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 73 ہزارسے متجاوز

171

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ31 ہزار 867 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں3 لاکھ 62 ہزار 613 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں29 لاکھ 73 ہزار 272 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 951 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 لاکھ 95 ہزار 982 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 344 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 68 ہزار 608 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ روس میں کل اموات 4 ہزار 374 ہو گئیں ۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 986 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں ۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 37 ہزار 837 ہوگئی ۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 33 ہزار 142 ہو چکی ہیں ۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 662 ہوگئیں ۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 8 ہزار 570 ہو گئی ۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 797 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 442 ہو گئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 461 ہو گئی ۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 677 ہو گئی۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 995 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 441 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 185 تک جا پہنچی ہے۔