پاکستان ریلوے نے وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 19, 2020
واضح رہے کہ پاکستان بھر سے مخیر حضرات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ برائے کورونا فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔