نمازباجماعت کے معاملے میں اعتدال  کی راہ اختیار کی جائے، الطاف شکور

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ نماز باجماعت کے معاملے میں اعتدال کا راستہ اختیار کیا جائے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ مساجد میں نماز کی ادائیگی کا معاملہ حق و باطل اور ایمان وکفر کا معرکہ نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کو درپیش معاملہ ہے۔ اس بارے میں حکومتیں اور مذہبی جماعتیں دو انتہاؤں پر کھڑی نہ ہوں جبکہ حکومت بھی بے جا سختی کا مظاہرہ نہ کرے۔