سندھ کے 9اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی

193

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے ایک فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں9 مختلف اسپتالوں میں کووِڈ19 کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ شہر کراچی میں7 مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے حیدر آباد اور خیرپور میں ایک ایک مقام پر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کراچی میں جہاںCOVID19 کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے ان اسپتالوں اور لیبارٹریز میں انڈس اسپتال، ڈائو یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)، سول اسپتال، ضیا الدین اسپتال، پی این ایس شفا اور چغتائی لیب شامل ہیں۔ حیدر آباد میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جب کہ خیر پور میں گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت فراہم کی گئی ہے۔