مختلف علاقوں سے 168ملزمان گرفتار‘اسلحہ اورمنشیات برآمد

182

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد168ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کراچی پولیس تر جمان کی جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیہ کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں45چھاپا مار کارروائیوںاور مقابلوںکے بعد98ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میںاغواکار 05ڈکیت ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں14، امتناع منشیات کے مقدمے میں 13 ملزمان 10, مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث55ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے 16 پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔جبکہ ایسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس میں ایک اشتہاری بھی شامل ہے ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 2 پستول , 6 رائونڈ 370 گرام چرس ایک موبائل فون اور نقد رقم 1910 روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ 17 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔