اللہ تعالی نے حضور کو معراج پر بلاکر اپنے دیدار سے مشرف فرمایا، شکیل احمد شیخ

262

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن جانثاران رسولﷺ لطیف آباد کے چیئرمین و ڈویژنل سینئر نائب ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت شکیل احمد شیخ قادری اور بابر فرحان قلندری نے محفل معراج مصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رجب رحمتوں وبرکتوںکا مہینہ ہے اللہ تعالی نے حضورﷺ کو معراج پر بلاکر اپنے دیدار سے مشرف فرمایا اور پانچ نمازوں کو دین میں فرض کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز نے دین اسلام کی تبلیغ کو جو کام کیا، اس کی مثال نہیں ملتی، آپ کے توسط سے ایک کروڑ غیر مسلم دین اسلام میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر ثنا خواں سید کبیر علی شاہ اور سید ندیم نے گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر امجد حسین صدیقی، شفیق الرحمن ظہوری، راشد زئی، حافظ طلحہ، عرفان قادری، فہیم رضا بھی موجود تھے۔