سوزوکی اور موٹرسائیکل میںتصادم ڈرائیورجاںبحق،10افرادزخمی

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاو ن نیول کالونی، آر آر ایف ہیڈ کواٹر کے قریب سوزوکی اور موٹر سائیکل ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی شناخت 22سالہ فہد ولد حضور بخش کے نام سے ہوئی جو سوزوکی کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔