شکارپور میں بااثر افراد کے ایما پر سرکاری گودام سے 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں بوریاں غائب

409

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شکارپور میں بااثر افراد کے ایما پر سرکاری گودام سے ہزاروں بوریاں غائب کردی گیئں محکمہ خوراک شکارپور کے گودام سے 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم کی بوریاں چوری کیے جانے کاانکشاف ہو ا،

سرکاری دستاویز اور گودام میں موجود گندم کے ریکارڈ میں بڑا فرق پکڑا گیا محکمہ خوراک شکارپور کے عملے نے 25 کروڑ روپے مالیت کی گندم خردبرد کی تحفظ صارف کورٹ کے مجسٹریٹ کی نگرانی میں شکارپور میں اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے کاروائی کی مجسٹریٹ کی نگرانی میں سرکاری گودام کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا،

محکمہ خوراک کے عملے نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو 25کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا سرکاری گودام سے گندم کی خردبرد میں ملوث محکمہ خوراک کا افسر مفرور ہے۔