کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کیلیے درخواست دیدی

128

اسلام آباد(اے پی پی)کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دے دی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون 2019 ء تک کی سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے37 پیسے اضافہ کیا جائے۔ جولائی سے ستمبر2019ء تک کی سہ ماہی کے لیے ایک روپے44 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت 4مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔