۔5 سالہ بچہ ٹینک میں ڈوب گیا، حادثات میں 5 جاں بحق

140

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وپر تشدد واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے ، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب مانوگوٹھ بلوچ پاڑہ میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد یاسین ولد غلام رسولموقع پر ہلاک ہوگیا۔پولیس نے قتل میں ملوث ملزم خلیل ولد غلام ندیم کو آلہ قتل اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ گلبہار کے علاقے فردوس کالونی لال مسجد کے قریب مکان نمبر 10/17 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اہل محلہ نے دروازہ توڑکرآگ بجھانے کی کوشش کی اور جھلسنے والی خاتون کو عباسی اسپتال منتقل کیا جہاںدوران علاج وہ دم توڑگئی، متوفیہ کی شناخت35 سالہ اسما زوجہ حسن صدیقی کے نام سے ہوئی ہے ،شارٹ سرکٹ کے باعث حادثہ پیش آیا۔ نارتھ ناظم آباد شادمان ٹائون کے پارک میں 5 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی شناخت ریحان ولد عرفان کے نام سے ہوئی۔ علاوہ ازیں کیماڑی سے45سالہ شخص کی لاش ملی ، پولیس نے وجہ موت طبعی قراردے دی۔دریں اثنا ء سائٹ سپر ہائی وے کیقریب براق پمپ کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ایمبولنس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر دوران علاج 2 افراد نے دم توڑ دیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفین کی شناخت 35 سالہ راؤراشد ولد راؤ مہتاب، 28 سالہ عامر ولد ذاکرکے نام سے ہوئی۔فیڈرل بی صنعتی ایریا کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے 50 سالہ فتح محمد ولد نذید محمد کو زخمی کردیا ، پولیس نے بتایا ہے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے ، مسلح ملزمان نے مضروب کو 2 گولیاں ماریں ہیں ، ایک پیٹ اور ایک دائیں ہاتھ میں لگی ہے ، پولیس کا کہنا ہے اسپتال میں مضروب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔