ٹریفک و دیگر حادثات میں 8 افراد جاں بحق

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں حادثات میں8افراد جاںبحق ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ،جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جاںبحق ہو گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 41سالہ جب خان ولد محمد شاہ کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ کالا پل نیشنل میڈیکل سینٹر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت اور ورثا کی تلاش کے لیے سرد خانے میں رکھوادی ہے،ادھر صدر کے علاقے شارع فیصل سی بریز پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 50سالہ محمد مجیب ولدحاجی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی موٹرسائیکل پر سوارتھا کہ عقب سے تیزرفتار گاڑی ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔ادھر درخشاں تھانے کی حددو سی ویو نشان پاکستان کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر60سے65برس ہے اور بظاہر متوفی ماہی گیر معلوم ہو تا ہے۔ لانڈھی قزافی ٹاؤن ریلوے ٹریک میں ترین کی ٹکر سے ایک جاںبحق ہو گیا ۔بن قاسم ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی زد میں 24سالہ حمید بشیر ولد چودھری بشیر جاںبحق ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا ،اسپتال میں ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ،پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ علاوہ ازیں بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا سیکٹر D گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 60سالہ سلیم ولدہاشم ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں کی موت کی تصدیق کے بعد ورثابغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہنراہ لے گئے۔گلشنِ معمار میں فلیٹ کی چھت سے گر کر55سالہ صداقت شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا۔