دھمکی آمیز رویہ ہمیشہ کمزوری کی علامت رہی ‘قاری عثمان

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء قاری محمد عثمان نے کہاکہ خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت لوٹا پارٹی کے وزراحوصلہ رکھیں، جتنے دن خود برہنہ دھرنا دیا تھا اتنے دن کا دھرنا تو برداشت کرنا لوٹا پارٹی کا اخلاقی فرض بنتا ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ دھمکی آمیز رویہ ہمیشہ کمزوری کی علامت رہی ہے ۔اگر تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری طریقے سے ملک میں سیاست کررہی ہے تو پھر کسی کے جمہوری حق کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانے چاہییں۔جعلی حکومت کے وزراء حواس باختہ ہوچکے۔قائد جمعیت کی کردار کشی ،نازیبا زبان کااستعمال نااہل وزرا کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ اب حکومت کو مزید وقت دینا ملک سے غداری ہوگی۔27اکتوبرکو کشمیر فروشوںاور سلیکٹڈ طبقے کابوریا بستر گول ہوجائے گا۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ 126 دن اسلام آباد میں برہنہ دھرنا دینے والے یہ سب کچھ بھول بیٹھے ہیں کہ انکے دھرنے نے کونسی تاریخ رقم کی ہے۔ ملک سے اخلاقیات کا جنازہ نکال کر معاشی طور پر ملک کو کھربوں روپے کا نقصان آخر کس لیے دیا تھا ۔