ہلال احمر پاکستان سندھ کے زیراہتمام صحافیوں کے لیے ورکشاپ

92

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہلال احمر پاکستان سندھ کی جانب سے فرسٹ ایڈ یا ابتدائی طبی امداد فراہمی کیلیے صحافیوں کیلیے دو روزہ تربیتی پرگرام صوبائی ہیڈ کوارٹر میں منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیتی پروگرام منعقد کرانے کا مقصد صحافیوں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کیلیے تیار کرنا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں 20کے قریب صحافیوں نے شرکت کی۔ ہلال احمر پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹری کنور وسیم نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی بھی حادثے کی صورت میں سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہیں، لہٰذا ان کیلیے ابتدائی طبی امداد کی تعلیم ضروری ہے، کہ وہ موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کرسکیں۔