تین روزہ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس نمائش کااختتام

103

کرا چی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میںتین روزہ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس نمائش جمعرات کے روز اختتام پذیر ہوگئی۔اس تین روزہ نمائش میںمتعدد ملکی و غیر ملکی کمپنیوںنے الیکٹریکل و الیکٹرانکس مصنوعات کی بھرپور نمائش کی تھی ۔نمائش کے حوالے سے صدر کراچی ایوان صنعت و تجارت آغا صاحب احمد خان نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونک نمائش میں شرکت ہمارے لیے نئی مارکیٹوں کی تلاش اور مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں مدد دے گی، اسی طرح غیر ملکی کمپنیاں ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گی اور یہ نمائش کمپنیوں کی مصنوعات، خدمات، ٹیکنالوجی اور دیگر مشینری وغیرہ دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔ اس نمائش کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز آف پاکستان (آئی ای ای ای پی) نے کیا تھا ۔