آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹرشاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی

401

آزاد کشمیر میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے زلزلے میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ساڑھے چار سو سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

جاتلاں کا روڈ انفراسٹرکچرمکمل طورپرتباہ جب کہ منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئے ہیں۔ زیرزمین پانی بھی گدلا اورناقابل استعمال ہوگیا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کچھ علاقوں میں لگائے گئے واٹر پلانٹس بھی نہیں چل سکے،  کھانے پینے سے محروم لوگوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات جاگ کر گزاری، لوگوں کے گھروں کی بیرونی دیواریں گرنے سے پل منڈا، سانگ، سنوال شریف سمیت ملحقہ علاقوں میں چوری کی وارداتیں بھی ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں زلزلے نے تباہی مچادی 26 جاں بحق،400 زخمی ،عمارتیں منہدم،سڑکیں ٹوٹ گئیں

آزاد کشمیر میں گزشتہ روز آنے والے 5.8 شدت کے زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ برقرار ہے جس سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں نے کھلے آسمان تلے رات جاگ کر گزاری اور اپنے پیاروں سے مسلسل رابطہ کرتے رہے۔