ڈیرہ اسماعیل خان: تودہ گرنے سے 4 افراد جاںبحق

99

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضم شدہ قبائلی علاقے درازندہ کے علاقے شہال راغہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز فورس اور انتظامیہ نے ہیوی مشینری کے ذریعے لاشیں نکال کر بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں روانہ کر دیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں آدم خان ولد سالت خان دوتانہ اور ظاہر شاہ ولد علی محمد دوتانہ شامل ہیں۔ انتظامیہ نے
جاںبحق ہونے والے 2 افراد کو ژوب بلوچستان جبکہ 2 لاشوں کو ان کے اپنے علاقوں میں روانہ کردیا۔
4ہلاکتیں