انتخابات میں دھاندلی: چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ، پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری

205
immediate resignation

اسلام آباد:  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی  پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ چیئرمین  تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ انتخابات سے قبل ہی ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، فارم 45 کی جگہ فارم47 پر انتخابی نتائج کا اعلان عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ہم نے 300صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کیا ہے، قانونی کارروائی کے لیے ہم نےسپریم کورٹ سمیت ملک بھر میں اب تک 158 پٹیشن دائر کراچکے ہیں، انتخابات سے قبل ہمیں انتخابی مہم کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ   8 فروری 2024 کے الیکشن میں ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، ہمارے دیے گئے مطالبات کو فوری منظور کرکے الیکشن کمشنر استعفی دیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ  ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مقدمات کو جلد سے جلد سنا جائے اور پٹیشنز کو نمٹایا جائے، ہم چاہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی نہ ہو۔