محکمے میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں،قاسم نوید قمر

106

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے اینٹی کرپشن سے کہا ہے کہ وہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اور بحالی مرکز سکھر کی عمارت میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقات کرے۔ وہ محکمہ میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کریں گے اور جن لوگوں کو اس بدعنوانی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے مذکورہ عمارت کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خصوصی تعلیم محمد جویو ، میئر سکھر ارسلان شیخ ، اشوک کمار چاولا ، ایس ایس پی اینٹی کرپشن سکھر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آر ڈی سکھر اور سکھر اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے دیگر عملے نے مذکورہ عمارت میں استعمال ہونے والی غیر معیاری تعمیرات / میٹریل استعمال کے خلاف تحریری شکایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی معذور افراد سید قاسم نوید قمر نے گورنمنٹ خصوصی تعلیم و بحالی مرکز سکھر کا دورہ کیا۔