تاج حیدر کے گھر ایک ماہ میں چوری کی تیسری واردات

90

کراچی( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوروں نے ایک ماہ میں تیسری بار واردات کی اور گھر سے مختلف اشیا لے اڑے۔پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے کراچی کے علاقے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان اْن کی غیر موجودگی میں گھسے اور مختلف اشیاچراکر فرار ہوگئے۔تاج حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے اور اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جبکہ باقی چیزوں کو انہوں نے چیک نہیں کیا، وہ اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گئے ہوئے تھے جب گھر واپس آئے تو انھیں واردات کا علم ہوا۔تاج حیدر نے مزید بتایا کہ ایک ہی ماہ میں اْن کے گھر یہ تیسری واردات ہے، اْن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ان کے زیورات بھی غائب ہوچکے ہیں۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ آئی جی سندھ نے پولیس حکام سے واردات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
تاج حیدر/چوری