ڈینگی کی روک تھام کیلیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ،عثمان بزدار

292

فیصل آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد ، لاہور ،راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ محکمے او رادارے ڈینگی کی روک تھام کے لیے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔انسداد ڈینگی کیلیے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈینگی کے سدباب کیلیے صوبہ بھر میں تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔ انسداد ڈینگی کیلیے کیے جانے والے اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ جہاںکوتاہی نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا-کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں۔ڈینگی کی روک تھام کیلیے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔ انتظامی افسران ڈینگی سے بچائو کیلیے کیے جانے والے اقدامات کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ جہاں خامیاں ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے۔ ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ مہیا کیا جائے۔ مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے۔