موٹر وے پولیس کی کارروائی، 115000 روپے کے جرمانے

171

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایس پی موٹر وے پولیس سیکٹر 3 جامشورو ایم نائن اجمل خان کھوسو نے آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ زون خالد محمود اور ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ساؤتھ زون ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کے احکامات پر عمل درآمد کرواتے ہوئے ڈی ایس پی بیٹ جامشورو نعیم اللہ شیخ، ڈی ایس پی بیٹ مٹیاری عرفان خان، ڈی ایس پی نوری آباد ندیم گل کو عوام کی بھرپور مدد کرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں تھیں، جن پر مسلسل عمل درآمد کروایا جارہا ہے اور عیدالاضحی کی چھٹیوں کے اختتام پر اب تک چار روز کی کارروائیوں میں 383500 روپے زائد لیا گیا کرایا مسافروں کو واپس کروایا جاچکا ہے اور 115000 روپے کے جرمانے 205 وین اور بسوں پر عائد کیے گئے ہیں۔ ایس پی اجمل خان کھوسو نے مزید کہا کہ ایم نائن حیدر آباد کراچی موٹر وے پر پبلک سروس وہیکلز، بس اور وینز میں سفر کرنے والے مسافر جو کہ عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپسی کی طرف روانہ ہیں، ٹرانسپوٹرز کی طرف سے زاید کرایا جو کہ پراونشل ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی طرف سے طے کیا ہے، ایسے ٹرانسپوٹرز کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے مسافروں کو زیادہ لیا ہوا کرایا واپس کروایا جارہا ہے اور ایسے تمام مسافروں کو بلا خوف موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 اور ہمسفر ایپلیکیشن پر اپنی معلومات فراہم کرنے کے لیے آگاہ کیا۔