جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی ناظمین کا اجلاس 28جولائی کو حیدرآباد میں ہوگا

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی ناظمین نشرواشاعت برائے لوئر سندھ کا اجلاس اتوار28جولائی کو صبح10 بجے دفتر جماعت اسلامی حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس میں میرپورخاص،حیدرآباد اور نوابشاہ ڈویژن کے ضلعی ناظمین نشرواشاعت شرکت کریں گے۔اجلاس سے صوبائی ومرکزی قائدین کے خطاب کے علاوہ سینئر صحافی میڈیا کی ضرورت و اہمیت پر اظہار خیال کریں گے،امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت اور ناظمین کو ہدایات دیں گے۔