نائب امیر جماعت اسلامی سندھ اظہارالحق کے گھر پرڈکیتی

173

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی سندھ اظہار الحق کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو گھر سے زیورات، نقدی ، قیمتی اشیا اور موبائل فون لے اڑے۔ آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میںرہائش پذیر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اظہار الحق کی رہائش گاہ میںمسلح ڈاکو داخل ہوئے ،اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد طلائی زیوارت اور 10لاکھ روپے نقد لوٹ کر لے گئے ، لوٹی جانے والے زیوارت اور رقم میںبیشتر لوگوں کی امانت تھی واردات آباد تیموریہ تھانے کی حدود میں ہوئی، ڈاکو واردات کرنے کار میں آئے تھے۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے نائب امیر جماعت اسلامی سندھ اظہار الحق کے گھر میں ڈکیتی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلی انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی۔