ہیلمٹ کی پابندی کے سلسلے میںٹریفک پولیس کی خصوصی مہم آج شروع ہوگیا

312

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آج پیر کو صبح 9بجے ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کراچی کیمپ آفس واقع میٹرو پول میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہرکراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ پابندی کی خصوصی مہم کا افتتاح کریں گے۔
فنکشنل لیگ نے4 اضلاع کی تنظیم سازی مکمل کرلی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، سکھر، گھوٹکی، دادو ،جامشورو اور مٹیاری کے بعد کراچی کے 4 اضلاع کی تنظیم سازی مکمل کر کے عہدیدار منتخب کر لیے گئے جب کہ جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے عوام کی امیدیں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے ہیں ،کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردیں۔
حکومت شریعت میںدخل نہ دے،جماعت غربااہل حدیث
کراچی (پ ر ) امیر جماعت غرباء اہلحدیث رئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی و دیگر علماء نے کہا ہے کہ دوسری شادی کی اجازت اسلام دیتا ہے لہٰذا اس کو پہلی بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت سے مشروط کرنا شریعت اسلامی کے منافی ہے حکومتی اداروں کو شرعی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیو نکہ یہ رویّہ نہ صرف اسلام کے قوانین میں بے جا مداخلت ہے بلکہ آئین پاکستان کے بھی منافی ہے جس کے تحت کوئی قانون قرآن وسنت کے منافی نہیں بنایا جاسکتا۔ علماء اہلحدیث و مفتیان کرام نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک حالیہ فیصلہ پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عائلی قوانین 1961 ایک آمر کے دور میں بنائے گئے جسکی بعض شقیں شریعت کے منافی ہیں جس پر تمام مکاتب فکر کے علماء کے اختلافی نوٹ و احتجاج ریکارڈپرموجود ہے۔