نواز شریف، مریم نواز اور دیگر یورپ سے لندن واپس پہنچ گئے

449

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، نائب صدر مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد یورپ کے دورے سے لندن واپس پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف، مریم نواز اور دیگر بدھ کو لندن واپس پہنچے۔ ان کےہمراہ خاندان کے دیگر افرادبھی لندن واپس آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ائرپورٹ کے ذریعے لندن واپس آئی۔

نواز شریف، مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد 20 نومبر کو مین لینڈ یورپ روانہ ہوئے تھے جس کا مقصد سیرو تفریح بتایا گیا جب کہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ نواز شریف معالجین سے ملیں گے۔ ایک اطلاع یہ تھی کہ نواز شریف اپنے ویزے کی درخواست کی شرائط پوری کرنے کے لیے برطانیہ سے باہر جا رہے ہیں کیونکہ برطانیہ کے اندر رہتے ہوئے ویزے میں توسیع نہیں کرائی جا سکتی۔