بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی، پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

427
Gold is cheaper

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر کمی کے بعد 1668 ڈالر فی اونس پر پہنچی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 1800 اور 1542 روپے اضافہ ہوا۔

اضافے کے نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 150200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 128772 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1354.60 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔