ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ رک سکا، نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

348

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری، نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ قیمت 211 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 2.46 روپے اضافے سے 211.20 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔