وزیراعظم نے کروڑوں روپے سے سوئمنگ پول مرمت کرالیا،عمران اسماعیل

279

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو حکومت میں آئے ایک مہینہ نہیں ہوا، ساڑھے7کروڑ سے وزیراعظم ہاؤس کاسوئمنگ پول مرمت کرالیا۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہبازکی شوبازیاں صرف عیاشیوں اور نوازشات تک محدود ہیں ۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب اورمعیشت کا بیڑہ غرق کردیاگیا، امپورٹڈ بمعہ خاندان عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کررہے ہیں۔حکومت میں آئے ایک مہینہ نہیں ہوا،ساڑھے7کروڑ کی رقم سے وزیراعظم ہاؤس کاسوئمنگ پول مرمت کرالیا ،ملک دیوالیہ ہونے کے قریب اورمعیشت کا بیڑا غرق کرکے عوام کو اضطراب میں مبتلاکرکے امپورٹڈ بمعہ خاندان عوام کے پیسوں پرعیاشیاں کررہے ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں عمران اسماعیل نے کہا کہ گرتی معیشت کو سنبھالنا اس امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں، ڈالر 200تک پہنچ گیا ،اسٹاک ایکسچینج کریش کر رہا ہے۔