صوفی ازم میں ناچ گانے کی گنجائش نہیں،کوکب نورانی

303

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ تصو ف کی اساس تقو ی، پر ہیز گا ری اور محبت الہی ہے، شریعت و طر یقت سے مر بو ط صو فیا ئے کرام کی تعلیما ت و ہد ایا ت صو فی ازم ہے، مو سیقی،ناچ گا نو ں سے اسلام اور صو فی ازم کا قطعاکو ئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی نے دین دشمن فتنوں کا قلع قمع کر تے ہوئے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے بھر پور جدوجہد کی۔وہ جما عت اہلسنّت، انجمن غلام پیر سیال کے زیر اہتمام خواجہ قمر الدین سیالوی کی دینی و ملی خدمات کے حوالے سے سینٹرل فائر بریگیڈ مسجد میں منعقدہ شیخ الاسلام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس سے حاجی حنیف طیب، علامہ ضیاء اللہ سیالوی، مولانا شوکت حسین سیالوی،مفتی قمر الدین سیالوی،قاری عنایت اللہ سیالوی، محمد صادق نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔