صدیق اکبر ؓ کا یوم وفات منگل کو منایا جائے گا،عبدالقادر شیرازی

207

کر اچی(اسٹاف رپورٹر)خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کے یوم وفات پرکراچی میں چلڈرن مارچ کیا گیا،علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت پاکستان، اہلسنّت والجماعت کے زیر اہتمام منگل 22جمادی الثانی کو خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓکا یوم وفات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ،یوم سیدناصدیق اکبر سرکاری سطح پر منائے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور میڈیا پر خصوصی پرگرامات نشر کیے جائیں۔کراچی میں اہلسنت والجماعت کے مدح صحابہ کا جلوس نکالا جائے گا۔جماعت اہلسنّت ضلع ملیر کے زیر اہتمام جامعہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری بن قاسم میں سیدنا صدیق اکبرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید عبد القادر شاہ شیرازی نے کہا کہ جماعت اہلسنت کے تحت کراچی کی مسا جد میں محافل میلاد، قصیدہ بردہ شریف، کی محافل منعقد کی جائیں گی ائمہ،خطباء ، علمائے کرام اجتماعات میں سیدنا صدیق اکبر ؓ کے فضا ئل و مناقب بیان کریںگے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم سیدناصدیق اکبر سرکاری سطح پر منائے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور میڈیا پر خصوصی پرگرامات نشر کیے جائیں۔