حادثات واقعات میں بچے سمیت 13 افراد جاں بحق

501

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میںحادثات واقعات میں بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میںخاتون اور ڈاکوئوں سمیت12افراد زخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کی حدود اراکان آباد کورنگی میں پلاٹ کے تنازع پردو گروپوںمیں جھگڑا ہوگیا اور ایک برادری نے گھر میں گھس کر دوسری برادری کے گھر وں پر حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بنگالی باشندے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جس کیوجہ سے کورنگی کی مرکزی شاہراہ بلاک ہوگی اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اورعوام اورخواتین بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میںآکر سڑک عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 78سالہ لائق ولد سونو جاں بحق ہوگیا ۔کھارادر تھانے کی حدود کھارادرپی،ایس،اوپمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 25سالہ محمد شاکرولدناصر کے نام سے ہوئی۔گلبائی شیر شاہ میزان بینک کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔شارع فیصل ایف ٹی سی بلدنگ کے قریب تیز رفتار کاربے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی حادثے میں باپ ہلاک بیٹے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق شارع فیصل TRGبلڈنگ کے قریب تیز رفتار کاربے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر ہائی ایس گاڑی پر الٹ گئی حادثے میں کار سوار 42سالہ اسد اقبال ولد محمد اشرف جاں بحق اسکا بیٹا 18سالہ حسن ولد اسد اقبال اور 25سالہ عمرطاہر ولد سید اصغر زخمی ہوگئے جاں بحق وزخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔سپرہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچہ اورمردعبداللہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی ۔ پاپوش نگر کے علاقے ناظم آباد بلال بیکری کے قریب گھرسے ایک خاتون کی لاش ملی۔آ ئی آ ئی چندریگر روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک سے 60 سالہ آ تولال ولد ڈام جی کی لاش برآمد ہوئی ۔ درخشاں تھانے کی حدو دکلفٹن ڈی ایچ اے فیز 08 مرینہ کلب کے قریب سمندر سے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے40سالہ شخص کی کئی روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش نکال لی،تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا ۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع نجی اسپتال او ایم آئی میں اکسیجن سیلنڈر کے قریب ویلڈنگ کرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچی گئیں۔ کے ایم سی فائر فائٹرز کے ہمراہ کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ بھی گاڑیوں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف رہا۔ ریسکیو عملے کے مطابق آتشزدگی کے دوران2 افراد جھلس گئے تھے جن میں ایک شخص جواسپتال میں ویلڈنگ کر وارہا تھا جاںبحق ہوگیا۔