پاک فوج کے مری میں پھنسے سیاحوں کیلئے چار ریلیف کیمپ قائم

514

راولپنڈی:ایف ڈبلیو اونے مری ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جبکہ پاک فوج نے مری میں پھنسے سیاحوںکے لئے چار ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب جاری بیان میں کہا گیاکہ مری میں برفباری کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لئے بھرپور ریسکیور اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں ۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پاک فوج کے دستے، ایف ڈبلیو اور اہلکار اور دیگرآرمی انجینئرز موقع پر موجود ہیں اور ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے کھول دی جبکہ پاک فوج کی طرف سے مختلف مقامات پر چارریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ، یہ کیمپ ملٹری کالج مری، جھیکا گلی، اے پی ایس گلڈنہ اورسنی بینک سپلائی ڈپو میں قائم کئے گئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مری ڈویژن کے تمام انجینئرز اورمشینری امدادی کاموں میںمصروف ہے۔ آرمی انجینئرز اور جوانوں نے جھیکا گلی اور گلیات روڈ کو بھی کلیئرکردیا جبکہ آرمی انجینئرز جھیکا گلی ، گلڈنہ شاہراہ کی بحالی میںمصروف ہیں اور مزید ایک کلو میٹر روڈ کلیئرنس کے بعد جھیکا گلی ، کلڈنہ روڈ ٹریف کےلئے بحال کردی جائے گی۔ برفباری میں پھنسے افراد اے پی ایس اسکول کلڈنہ منتقل کردئیے گئے جبکہ متاثرین میں کھانے اوردیگر امدادی اشیاءکی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔ ٹرپل ون بریگیڈ کے جوان، بہارہ کہو ، ایکسپریس وے شاہراہ کھولنے میں مصروف تھے اوریہ شاہراہ انہوں نے کھول دی جبکہ ٹرپل ون بریگیڈ کے جوان متاثرین میں خوراک اوردیگر سامان بھی فراہم کررہے ہیں۔