نارتھ ناظم میں ڈکیتی مزاحمت پرکار سوار قتل ‘2راہگیرزخمی

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران کار پر فائرنگ سے کارسوار جاںبحق ہوگیا،ملزمان کی اندھادھند فائرنگ سے 2راہ گیر بھی زخمی ہوئے ،فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو شہریوں نے پکڑ لیا ۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ہونڈا شوروم کے قریب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں50سالہ کار سوار رحیم بخش موقع پر جاں بحق ہوگیاجب کہ فائرنگ کی زد میں آکر2 راہگیر 35سالہ ناصر اعجاز اور25سالہ عبدالاحد بھی زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ہونے ملزم کو شہریوں نے گھیرے میں لے لیا اسی دوران واقعہ کی اطلاع پرنارتھ ناظم آباد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کٹی پہاڑی اور اس کے اطراف میںچھاپا مار کارروائی کی جارہی ہے ۔کلفٹن شیریں جناح کالونی بلاک ون کے قریب نالے سے 48سالہ لال چندکی لاش برآمد ہوئی ، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیاگیامتوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے ۔