کراچی پولیس کے افسران کی تقرریوں اور تبادلے کے احکامات

179

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کے گریڈ 19 اور گریڈ 17 کے 11 افسران کی تقرریوں اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ 19 کے افسر سید اسد رضا کو ایس پی فارنر سیکورٹی سیل کراچی رینج اور گریڈ 19 کے افسر اور ایس پی انویسٹی گیشن تھری ضلع کیماڑی محمد انور کیتھران کو اے ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کراچی رینج تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔