الیکشن کمشنرغربی کے دفترمیں سیاسی نمائندوں کااجلاس

302
الیکشن کمشنر غربی حامدحسین سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمشنر ضلع غربی حامد حسین کی صدارت میںسیاسی پارٹیوںکے نمائندوں کااجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میںپاکستان پیپلزپارٹی ،پاکستان تحریک انصاف جماعت اسلامی متحدہ قومی موومنٹ ، پاک سرزمین پارٹی تحریک لبیک پاکستان، پاکستان مسلم لیگ ن عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوںکے نمائندوںنے شرکت کی۔ایم پی اے علی خورشیدی کاکہناتھا کہ اجلاس خوش آئندہے ، پہلے اجلاس بلایاجاتاتو زیادہ بہترہوتا،اس مہم کو زیادہ سے زیادہ کوریج دی جائے،اے این پی کے انورزیب نے کہا کہ بلاک میںموجود ہرگھر کو تصدیقی عمل میںشامل کیا جائے۔ جماعت اسلامی کے سید عاطف اللہ کاکہنا تھاکہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کاعمل بہترین انداز میںچل رہاہے لیکن رہائشیوںکے شناختی کارڈ پرموجودہ /مستقل پتے کی شرط سے خدشہ ہے کہ بہت سے شہری ووٹ کے اندراج سے محروم رہ جائیں گے۔اجلاس میں متذکرہ پارٹیوںکے رہنماؤں نے بھی خیالات کااظہار کیااورالیکشن کمیشن کو یقین دلایا کہ علاقے میں موجود تصدیق کنندگان سے بھرپورتعاون کیا جائے گا اور اہل علاقہ کو ووٹ کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔