کسٹمز نے 90کروڑ روپے کی ضبط شدہ اشیا تلف کردیں

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 90کروڑروپے سے زائد مالیت کی ضبط شدہ ممنوع اشیا تلف کرنے کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب کے موقع پرکسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے61کروڑ49لاکھ مالیت کی473000کلوگرام چھالیہ ، 12کروڑمالیت کے160 سگریٹ کے کارٹن، 5 کروڑ 15 لاکھ41ہزارمالیت کے انڈین گٹکے کے پیکٹ،2کروڑ72لاکھ مالیت کے نسوارکے پیکٹ، 7کروڑسے زائد مالیت کے شیشہ فلور کے 164610پیکٹ ، 2145کلوگرام پوپی سیڈتلف کی گئی۔ تقریب کے موقع پرڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہہم یوسفانی نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران اوراہلکاروں نے اپنی جان کی پرواکیے بغیر موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے بے شمارکارروائیاںکیں۔