منشیات فروش گروہ کے سرغنہ عظمت کاکی سمیت 14 ملزمان گرفتار

159

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں میں10ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں بدنام منشیات فروش گروہ کاکی گروپ کا سرغنہ عظمت عرف کاکی بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق ملزمان میں پیر آباد انوسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی واراداتوں میں ملوث مفرور ملزم مثال خان عرف فیصل ولد صادق کو گرفتار کر لیا۔ .مقدمہ الزام نمبر 186/2020 کے مطابق ملزم مثال خان اور اس کاساتھی میانوالی کالونی منگھو پیر سے مدعی ذیشان حسین اور اس کے دوست سے 4 موبائل فون اور 75000 روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے تھے۔منگھوپیر،پیرآباد اور مومن آبادپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے بڑی تعداد میں چرس برآمد ہوئی ، کیماڑی کے علاقے سلطان آباد میں سرگرم بدنام زمانہ منشیات گروہ کاکی گروپ کا سرغنہ عظمت عرف کاکی کو شیر شاہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم اور غیرقانونی پستول برآمدہو ا،مددگار 15 نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نے صبا چورنگی کے قریب شہرہوں سے لوٹ مار کے بعد فرار کی کوشش کرنے والے2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوںمیں سے ایک کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا، ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان شہریار صلاح الدین عرف شیری ولد صلاح الدین اور راشد عرف مبشر ولد اسماعیل خان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔سچل پولیس نے ٹیچرز سوسائٹی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔ملزم کی شناخت امجد اوراس کے ساتھی کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور2 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں ۔ڈاکس پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روک کر تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھا نہ ڈاکس ارشد جنجوعہ نے بتایا ہے کہ ڈاکس پولیس نے دوران گشت محمدی کالونی شاکر پلیہ کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کو روک کر تلاشی لی گئی تو مشکوک افراد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر ملزمان زین العابدین ولد حبیب اللہ اور شاہ عالم ولد محمد حسین کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کے جناح اسپتال سے فرار پر 2پولیس اہلکاروںکو معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سلیم کے فرار کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، ملزم سلیم کو سعید آباد پولیس نے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔